ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات،دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

پیر 22 اپریل 2024ء

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات،اہم علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال،مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ایرانی صدر عزت مآب ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے مابین نیک خواہشات کا تبادلہ ہوا ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے بعد آپ پہلے سربراہِ مملکت ہیں جو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں،مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم آپ کے اس دورے کا خیر مقدم کرتی ہے. ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا،ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران پاکستان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی قبل ازیں ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو وزیراعظم ہائوس آمد پر مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعظم ہائوس میں ایرانی صدر کی آمد پر باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر کا پرتپاک خیر مقدم کیا جس کے بعد انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ایرانی صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وفاقی کابینہ کے ارکان کا ایران کے صدر کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔ ایرانی صدر نے اپنے وفد کے ارکان کو بھی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متعارف کرایا۔ ایرانی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے ارتھ ڈے کی مناسبت سے پودا بھی لگایا۔




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات