عدلیہ میں مبینہ مداخلت کا معاملہ،سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

جمعرات 18 اپریل 2024ء

عدلیہ میں مبینہ مداخلت کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی جانب سے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز نے خط میں سنگین نوعیت کے واقعات بیان کیے، آزاد عدلیہ آئین کی بنیاد اور فراہمی انصاف کا واحد ذریعہ ہے، عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ کسی صورت قابل قبول نہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ہائی کورٹ ججز کے خط کی روشنی میں شفاف تحقیقات کرائے، شفاف تحقیقات کے بعد عدلیہ کو نیچا دکھانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، معاملہ اگر سپریم جوڈیشل کونسل سے متعلقہ ہو تو عدالت کونسل کو جائزے کیلئے سفارشات بھیجے۔




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی