حکومت 5 ماہ پورے کر لے تو بڑی بات ہوگی،فواد چوہدری

پیر 15 اپریل 2024ء

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کہتے ہیں موجودہ حکومت 5 مہینے حکومت پوری کر لے تو بڑی بات ہوگی انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی ٹمپریچر نیچے لانے کی ضرورت ہے، اتنی زیادہ لڑائیاں ہو رہی ہوں تو ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔ سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم تو منت ہی کر سکتے ہیں کہ بس اب آگے بڑھیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھ کر ٹمپریچر نیچے نہیں آسکتا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ معیشت کی حالت یہ ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی یہاں انویسٹ کرنے کو تیار نہیں، جب آپ اپنے لوگوں کو ہی قائل نہیں کر پا رہے تو پھر دوسروں کو کیسے کہیں گے کہ یہاں انویسٹ کریں۔ ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر شخص کو ہر وقت خطرہ ہے، میں چار بار جیل سے ہو آیا ہوں




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی