امریکہ کو بتا دیا تھا اسرائیل پر حملے دفاعی نوعیت کے ہونگے ،ایرانی وزیر خارجہ

اتوار 14 اپریل 2024ء

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللیہان کہتے ہیں امریکہ آگاہ کردیا تھا کہ اسرائیل کے خلاف حملے دفاعی نوعیت کے ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں غیر ملکی سفراء سے ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ امریکہ کو بتا دیا تھا کہ اسرائیل پر حملے محدود ہوں گے۔ جبکہ ایران نے علاقائی پڑوسیوں کو بھی 72 گھنٹے پہلے اسرائیل پر حملے کا بتادیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب ایران نے اسرائیل پر200 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل سے حملہ کیا تھا۔ جبکہ اسرائیل نے امریکا، اردن اور دیگر کئی ملکوں کی مدد سے متعدد ایرانی میزائل مار گرائے تھے،تاہم بعض میڈیا رپورٹس پر حملوں میں اسرائیل کو محدود پیمانے پر نقصان کے حوالے سے خبریں بھی سامنے آئی ہیں




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر