پاکستان کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

اتوار 14 اپریل 2024ء

ایران اسرائیل کشیدگی،پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان صورتِ حال کا تشویش کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے، ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان نے کہا تھا خطے میں دشمنی کو روکا اور غزہ میں سیز فائر کیا جائے، تازہ واقعات سفارت کاری کی ناکامی کا اظہار ہیں۔ ترجمان کے مطابق حالیہ واقعات سنگین اثرات رکھتے ہیں، یہاں بھی اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی قائم رکھنے میں ناکام ہوئی۔ دفترِ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ صورتِ حال مستحکم کرنے اور امن کی بحالی کی اشد ضرورت ہے، تمام فریقین تحمل سے کام لیں اور کشیدگی کم کرنے کی طرف بڑھیں




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام