ایرانی فورسز نے اسرائیلی کمپنی کے بحری جہاز پر قبضہ کر لیا

هفته 13 اپریل 2024ء

ایران اسرائیل کشیدگی ،ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی بحری جہاز پر قبضہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی فورسز نے جس بحری جہاز کو قبضے میں لیا ہے اس پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ ہے۔ اور یہ پرتگالی جہاز ایم ایس سی ایریز اسرائیلی ارب پتی ایال اوفرکی کمپنی کا ہے۔ایران کے سرکاری میڈیا نے بھی اسرائیلی کمپنی کا جہاز قبضے میں لینے کی تصدیق کردی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق قبضے میں لیے گئے بحری جہاز کو ایرانی پانیوں میں منتقل کیا جارہا ہے، فلپائنی فلیگ والا بحری جہاز اسرائیلی بزنس مین کی کمپنی کا ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے نمازِ عید پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیطانی حکومت اسرائیل نے ایرانی سفارت خانے پر حملہ کر کے غلطی کی، اس کی اسرائیل کو سزا ضرور ملنی چاہیے اور ملے گی یاد رہے کہ یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں 7 ایرانی فوجی افسر شہید ہو گئے تھے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟