مقابلہ حسن جیتنے والی دوشیزہ سے تاج کیوں واپس لیا گیا؟؟

هفته 13 اپریل 2024ء

ملائیشیا میں خوبصورتی کا مقابلہ جیتنے والی 24 سالہ دوشیزہ کی ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تاج واپس لے لیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق بیوٹی کوئین کی ایک تھائی لینڈ میں بنائی گئی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں 24 سالہ حسینہ ورونکا ترنسپ کو متعدد مردوں کے ساتھ ڈانس کرتے اور ڈانس چیلنج کو پورا کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا ویڈیووائرل ہونے پر خوبصورتی کا مقابلہ منعقد کرنے والے منتظمین نے نوٹس اس عمل کو نامناسب قرار دیا اور دوشیزہ کو تاج واپس کرنے کا کہا،منتظمین کے مطابق اگرچہ ڈانس کرنا اور مردوں کے دیے گئے چیلنج کو پورا کرنا کوئی غلط بات نہیں لیکن یہ کام عام خواتین کر سکتی ہیں، خوبصورتی کا مقابلہ جیتنے والی ذمہ دار دوشیزہ نہیں، منتظمین کی تنقید کے بعد حسینہ نے خوشی خوشی تاج واپس کردیا۔ حسینہ ورونکا ترنسپ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ اپنے عمل پر مطمئن ہیں اور انہیں خوبصورتی کے مقابلے منعقد کرنے والی تنظیم کے اصولوں کو توڑنے پر بھی افسوس ہے، اس لیے وہ تاج واپس کر رہی ہیں۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں