سندھ ہائیکورٹ کے 6 مستقل ججز نے حلف اٹھا لیا

هفته 13 اپریل 2024ء

سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے بطور مستقل جج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے مستقل ہونے والے ججز سےحلف لیا۔ مستقل ججز کا حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس امجد علی بوہیو، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواد اکبر سروانہ، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس عبدالرحمٰن اور جسٹس ارباب علی ہکڑو شامل ہیں نئے ججز کی حلف برداری کے بعدسندھ ہائیکورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 32 ہوگئی ہے جبکہ ابھی بھی 8 ججزکی اسامیاں خالی ہیں حلف برداری کی تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، بار ایسوسی ایشن کے نمائندے اور وکلاء شریک ہوئے۔ تقریب حلف برداری میں مستقل ہونے والے ججز کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔ ان تمام 6 ججز کو 2023ء میں ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت قانون نے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے سندھ ہائی کورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی تھی۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات برگر کی قیمت سات سو ڈالر اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ