چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی کا حماس کے سربراہ اسمعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک رابطہ

جمعه 12 اپریل 2024ء

چیئرمين علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی کا حماس سربراہ اسماعيل ہنیہ سے فون پر رابطہ،تعزیت کا اظہار،کہا آپ کےصاحبزادوں نے ديگر شہداء کی طرح عظيم قربانی دی ہے۔ ترجمان کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانياں رنگ لائيں گی اور فلسطین جلدآزاد ہو گا۔ اسماعيل ہنیہ نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ ہمارے خاندان اور اہلِ فلسطين کو شہادتوں سے نوازانے پر اللّٰہ تعالی کے شکر گزار ہیں۔ وہ وقت قریب ہے جب ہم مسجدِ اقصیٰ ميں ایک ساتھ نماذ ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ غزہ میں عید کے روز صہیونی فوج نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے 3 جواں سال بیٹے شہید کر دیے،اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادے حازم، محمد اور عامر شاطی ایک کیمپ میں پناہ گزینوں سے عید ملنے گئے تھے کہ اسرائیلی فوج نے فضا سے ان کی گاڑی پر بم برسائے۔ اسرائیلی حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے کئی پوتے پوتیاں بھی شہید ہوئے ہیں




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ