آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نماز عید میران شاہ میں اگلے مورچوں پر فوجی جوانوں کے ساتھ ادا کی

بدھ 10 اپریل 2024ء

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی عید کے روز میران شاہ اور اسپن وام میں جوانوں کے ساتھ عید، فرنٹ لائن پر عید کی نماز کی ادائیگی، پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لئے دعائیں، قوم کی خدمت میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر توجہ مرکوز رکھیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ہدایت،، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عید کے روز خیبرپختونخوا کے ضم شدہ ضلع شمالی وزیرستان کے علاقوں میران شاہ اور اسپن وام کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فرائض کی انجام دھی کیلئے تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دن کا آغاز فرنٹ لائن پر عید کی نماز سے کیا، نماز عید کے بعد پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں، انہوں نے قوم کے لئے غیر متزلزل لگن اور خدمات کے جذبے سے سرشار جوانوں کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی، جس کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو آپریشنل تیاریوں اور موجودہ سیکورٹی صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی، انہیں پاک افغان بارڈر پر کئے گئے سرحدی اقدامات سمیت امن اور استحکام کے فروغ کیلئے کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا، صوبے میں فروغ امن اور ترقی و استحکام کیلئے فارمیشن کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسے شہداء کی قربانیوں سے منسوب کیا، جبکہ سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے فارمئشن کی نئے ضم شدہ اضلاع سمیت پورے خیبر پختونخواہ میں سازگار ماحول کی فراہمی کی تعریف کی، ترقی کے عمل پر دہشت گردی کے منفی اثرات کا تذکرہ کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھاری قربانیوں سے حاصل کردہ امن کو برقرار رکھنا سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والے مخالف عناصر کے خلاف خبردار رہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں پر زور دیا کہ کہ قوم کی خدمت میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر توجہ مرکوز رکھیں، قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے پرتپاک استقبال کیا،،




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد