کس سیاستدان نے کہاں نماز عید ادا کی؟

بدھ 10 اپریل 2024ء

پاکستان میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے، مختلف سیاسی رہنماؤں نے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں عید کی نماز ادا کی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کی نماز زرداری ہاؤس نوابشاہ میں ادا کی جبکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لاہور میں نمازِ عیدالفطر ادا کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں نمازِ عید ادا کی۔ اورنمازِ عید کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے والدہ اور دیگر کے مزاروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے۔نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو عید کی مبارکباد دی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ، نثار کھوڑو، اراکین سندھ اسمبلی جمیل سومرو، سہیل انور سیال اور دیگر نے بھی لاڑکانہ میں نمازِ عید ادا کی۔ بی اے پی کے قومی اسمبلی رکن نوابزادہ خالد خان مگسی نے جھل مگسی میں نمازِ عید ادا کی۔سابق وزیرِ اعلی بلوچستان میر جان محمد خان جمالی نے آبائی گاؤں اوستہ محمد میں نمازِ عید ادا کی




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
گدھا بازیاب،چور گرفتار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟