ملالہ یوسفزئی کا وزیراعظم کو خط،ملک میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے اقدامات پر زور

منگل 09 اپریل 2024ء

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا نومنتخب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو خط ،منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی،ملک میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے اقدامات پر زور دیا ملالہ یوسفزئی کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مستقبل میں مشکلات کا سامنا ہے، امید ہے آپ کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، حکومت کو پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ خط کے متن میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دہائی میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کافی پیش رفت ہوئی، ملالہ فاؤنڈیشن نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر فراہم کیے۔ خط کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان اس وقت جی ڈی پی کا 2 فیصد سے بھی کم تعلیم پر خرچ کررہا ہے، چاہتے ہیں پاکستان تعلیم پر جی ڈی پی کا خرچ 4 فیصد تک بڑھائے۔جبکہ نو منتخب حکومت اپنے پہلے 100 دن کی ترجیحات میں لڑکیوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ دے




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف