افغانستان کےلئے پاکستانی بر آمدات میں اضافہ

منگل 09 اپریل 2024ء

افغانستان کے لئے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ، گزشتہ ایک ماہ ( مارچ 2024)کے دوران تجارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا وزارت تجارت کے ذرائع کےمطابق مارچ میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان کے لیے برآمدات 20.6 فیصد بڑھ گئیں، فروری کے مقابلےمارچ میں افغانستان کے لیے برآمدات میں 12.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مارچ 2024ء میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 11 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ فروری 2024ء میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال مارچ 2023ء میں افغانستان کے لیے برآمدات کا حجم 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا جبکہ مارچ میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان سے درآمدات میں 49.3 فیصد کمی ہوئی۔مارچ 2024ء میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہا اور مارچ 2023ء میں افغانستان سے درآمدات 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تھیں




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟