نو منتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا

منگل 09 اپریل 2024ء

ایوان بالا کی کارروائی ، تحریک انصاف کا ایوان میں احتجاج ، 41 نومنتخب سینیٹرزنے حلف اٹھا لیا ، تحریک انصاف نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین انتخابات کو موخر کرنے کی استدعا ،پریزائڈنگ افسرنے اعتراضات نظرانداز کرتے ہوئے وزیرقانون کے موقف کوتسلیم کرلیا ، نومنتخب سینیٹرزحلف برداری کیلئے پارلیمنٹ پہنچے کچھ پرانےتوکچھ نئے اراکین نے ریڈ کارپٹ سےگزرے،سیکرٹری سینیٹ نےنومنتخب سینیٹرزکوویلکم کرتے ہوئے پریزائیڈنگ آفیسرکا اعلان کیا، جس کے بعد سینیٹراسحاق ڈار نے ایوان بالا کی کارروائی کو آگے بڑھایا کارروائی کا آغاز ہوتے ہی تحریک انصاف کے سنیٹرز نے ایوان میں احتجاج شروع کردیا، نعرے بازی اورشورشرابا بھی کیا،سنیٹرعلی ظفرنے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کو غیر آئینی قراردیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا سینٹرکی غیرموجودگی میں یہ انتخاب قبول نہیں، وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے اعتراضات کو بلاجواز قراردیتے ہوئے آئین کے آرٹیکلز سے وضاحت کی سینیٹراسحاق ڈار نے وزیرقانون کے موقف کودرست قرار دیتے ہوئے ایوان کی کارروائی آگے بڑھانے کا اعلان کیا اور نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیاحلف اٹھانے کے بعد نومنتخب سینیٹرزنے ون بائے ون رول آف ممبرز پردستخط کئے




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی برگر کی قیمت سات سو ڈالر بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گدھا بازیاب،چور گرفتار