آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر

پیر 08 اپریل 2024ء

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا آرمی ہاؤس راولپنڈی میں قومی کرکٹ ٹیم کے لئے افطار ڈنر، پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سمیت دیگر حکام کی شرکت، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کھلاڑیوں کیلئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آرمی ہاؤس راولپنڈی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا، تقریب کا انعقاد قومی کرکٹ ٹیم کی کاکول، ایبٹ آباد میں آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ کیمپ میں فزیکل تربیت مکمل ہونے پر کیا گیا تھا، افطار میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سمیت پی سی بی حکام نے بھی شرکت کی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کیلئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا، کرکٹرز نے کاکول میں فراہم کی گئی بہترین تربیت اور پاکستان میں کھیلوں کی حمایت میں فوج کے کردار پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا،،




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور