ایران جانے والے مسافر کے سامان سے 45 پاسپورٹ بر آمد

پیر 08 اپریل 2024ء

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے کراچی میں کارروائی کے دوران ایران کے مسافر سے 45 پاکستانی پاسپورٹ برآمد کر لیے۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافر محمد عدنان فلائی دبئی کی پرواز سے کراچی سے براستہ دبئی ایران جا رہا تھا، جناح ٹرمینل پر سامان کی اسکیننگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے سامان میں موجود پاسپورٹس کی نشاندہی کی۔ پاسپورٹس کہ نشاندہی کے بعدسامان کی دستی تلاشی کے دوران بیگ سے 45 پاسپورٹس برآمد کیے گئے۔ جبکہ غیر متعلقہ افراد کے پاسپورٹس کی موجودگی کے حوالے سے مسافر کا مؤقف غیر تسلی بخش تھا۔ اے ایس ایف حکام نے ابتدائی تفتیش کے بعدمسافر اور برآمد شدہ پاسپورٹس کو اے ایس ایف نے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔مسافر عدنان مختلف شہریوں کے پاسپورٹس غیر قانونی طور پر دبئی لے جا رہا تھا۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد گدھا بازیاب،چور گرفتار
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار