چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب کے خلاف پی ٹی آئی کے خلاف درخواست جمع کرادی

پیر 08 اپریل 2024ء

تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیخلاف دارخوست سیکرٹری سینیٹ کو جمع کرادی،،، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینٹ کا انتخاب ایوان کے اراکین کی تعداد پوری کرنے تک ملتوی کردیا جائے، تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیخلاف دارخوست سیکرٹری سینیٹ کو جمع کرادی۔ دائر درخواست پر سینیٹر زرقہ تیمور،سیف ابڑو،فلک ناز چترالی،فوزیہ ارشد اور سیف اللہ نیازی کے دستخط موجود ہیں۔ درخواست کے متن کے مطابق آئین کے مطابق سینیٹ اراکین کی کل تعداد 96ہے، جس میں تمام صوبوں کی یکساں نمائندگی ہے،، سینیٹ میں خیبرپختونخوا سے23 اراکین کی تعداد پوری نہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے الیکشن کمیشن نے خیبر پختوانخواہ سے سینٹ انتخاب ملتوی کئے ہیں لہذا چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا انتخاب ایوان کے اراکین کی تعداد پوری کرنے تک ملتوی کردیا جائے۔ نو منتخب ارکان کی حلف برداری اور چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ چناو کے معاملے پر سینیٹ سیکریٹریٹ نے سرکلر جاری کیا ہے جس کے مطابق افسران صبح 8 بجے سے سینیٹ اجلاس ختم ہونے کے آدھے گھنٹے بعد تک ڈیوٹی پر موجود رہیں گے دوسری جانب سینٹ کے نومنتخب ارکان کی سہولت مرکز میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جس کے مطابق کل سے اب تک 20 کے قریب نو منتخب ارکان رجسٹریشن کروا چکے ہیں




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم برگر کی قیمت سات سو ڈالر
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔