صدر آصف علی زرداری اور ترک ہم منصب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اتوار 07 اپریل 2024ء

صدرِ مملکت آصف علی زرداری ترک صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،صدر مملکت نے ترک ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دےدی۔ ترجمان کے مطابق صدرِ مملکت آصف زرداری کی ترک صدر رجب طیب اردگان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ دونوں صدور نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران آصف زرداری نے مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ترجمان کے مطابق صدر آصف زرداری نے ترک صدر طیب اردگان کو عیدالفطر کی پیشگی مبارک باد بھی دی اور ترک صدر اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے