پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کےلئے ہیڈ کوچز کے نام فائنل کرلئے

هفته 06 اپریل 2024ء

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گیری کرسٹن اور جیسن گلسپی کو کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا،اسسٹنٹ کوچ کے لیے بھی اشتہار دے دیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال اور ریڈ بال کے ہیڈ کوچز کی تلاش مکمل ہونے کے بعد اب اسسٹنٹ کوچ کی بھی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ ا پی سی بی کے مطابق سسٹنٹ کوچ کے لیے 20 اپریل تک خواہش مند امیدوار درخواستیں جمع کرا سکیں گے، اسسٹنٹ کوچ ریڈ بال اور وائٹ بال کے کوچ کا معاون ہو گا۔پی سی بی اسسٹنٹ کوچ کے لیے کم از کم لیول ٹو کوچ ہونا ضروری ہے، اس کے ساتھ انٹرنیشنل ٹیم، فرنچائز یا ڈومیسٹک ٹیم کے ساتھ 3 سال کا تجربہ بھی ضروری قراردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ہیڈ کوچز کے لیے پی سی بی نام فائنل کرلئے ہیں،ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن اور جیسن گلسپی کو کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گیری کرسٹن وائٹ بال جبکہ جیسن گلسپی ریڈ بال کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچز کے نام کا اعلان پی سی بی جلد کردے گا




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ