امریکی سفارتخانے کے وفد کا دورہ اڈیالہ جیل،قتل کے مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات

جمعرات 04 اپریل 2024ء

امریکی سفارت خانہ کے عملہ کا اڈیالہ جیل کا دورہ،نور مقدم کے قتل میں سزا یافتہ مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کی اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانہ کے وفد کو مجرم ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی ہے جس کے تحت امریکی سفارت خانہ کے 3رکنی وفد کی مجرم ظاہر جعفر سے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ روم میں ملاقات کروائی گئی ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانہ کے وفد میں مائیکل مرفی،اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے،ملاقات ختم ہونے پر امریکی سفارت خانہ کا وفد اڈیالہ جیل سے واپس اسلام آباد روانہ ہو گیا مجرم ظاہر جعفر سابق سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں عدالتی سزا کے بعد قید ہے واضح رہے کہ قتل کے مجرم ظاہر جعفر امریکی شہریت کے حامل ییں




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار گدھا بازیاب،چور گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔