ایران کے جوابی حملے کا خدشہ،اسرائیلی ایئر ڈیفنس سسٹم ہائی الرٹ

جمعرات 04 اپریل 2024ء

ایران کی جانب سے جوابی حملے کا خدشہ،اسرائیل نے ایئر ڈیفنس سسٹم ہائی الرٹ کر دیا شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کے بعد اسرائیل نےایران کی جانب سے ردعمل کا خدشہ ظاہر کردیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی جوابی حملے کے خدشہ کے پیش نظر اسرائیل نے ایئر ڈیفنس سسٹم ہائی الرٹ کردیا ہے۔اور اسرائیلی فوج نے ریزرو فوجی بھی طلب کرلیے ہیں۔ اخبار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حزب اللّٰہ یا حوثیوں کے بجائے ایران کے براہ راست میزائل حملے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملہ کیا جس میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں سفارتکار بھی شامل تھے۔




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام