صدر مملکت آصف علی زرداری سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

بدھ 03 اپریل 2024ء

صدر مملکت آصف علی زرداری سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات، صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی،سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ترجمان ایوان صدر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے صدر مملکت سے ملاقات کے دوران نیک خواہشات کا اظہار کیا اور صدر مملکت کو دہشت گردی کےخلاف جاری فوجی آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی آرمی چیف نے ملاقات میں روایتی خطرات کےخلاف آپریشنل تیاریوں پر بھی روشنی ڈالی، جنرل سید عاصم منیر نے ترقیاتی منصوبوں میں فوج کے کردار سے متعلق صدر مملکت کو بریفنگ دی ترجمان کے مطابق ملاقات میں صدر مملکت نے پاکستان کی مسلح افواج کے مثالی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریاستی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ میں فوج کی خدمات کلیدی حیثیت کی حامل رہی ہیں۔ صدر آصف زرداری نے متاثرہ علاقوں کی سماجی ترقی کے لیے فوج کی کوششوں کو بھی سراہا، قومی ترقی کی جانب پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کو بھی اجاگر کیا۔ آصف زرداری نے قومی طاقت کے ذریعے دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ قوم کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون ہمیشہ پاکستانی قوم کی استقامت اور طاقت کی علامت رہے گا




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا گدھا بازیاب،چور گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی