عالمی بینک نے پاکستان ڈویلپمنٹ آوٹ لک جاری کردی

منگل 02 اپریل 2024ء

عالمی بینک نے پاکستان ڈویلپمنٹ آؤٹ لک جاری کردی،جی ڈی پی اگلے تین سال میں 3 فیصد سے کم رہنے کی پیش گوئی کردی ورلڈ بینک کہ جانب سے جاری معاشی آؤٹ لک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.8 فیصد رہنے کا امکان ہے،جبکہ سال 2025 میں شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور سال 2026 میں پاکستان کی شرح نمو 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے عالمی بینک کے مطابق روان مالی سال زرعی شرح نمو 3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، سال 2025 میں زرعی شرح نمو کم ہوکر 2.2 فیصد رہنے کا امکان ہےباورسال 2026 میں زرعی نمو 2.7 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے رپورٹ میں عالمی بینک نے آئندہ سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کردی جبکہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد رہنے کا امکان ہے،مالی سال 2025 میں مہنگائی 15 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، اسنطرح مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، ورلڈ بینک کے مطابق رواں مالی سال صنعتی ترقی کی نمو 1.8 فیصد رہنے کا امکان ہے،مالی سال 2025 میں صنعتی ترقی 2.2 فیصد اور سال 2026 میں 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے اوررواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 7.4 فیصد رہنے کا امکان ہے،اورمالی سال 2026 میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 6.6 فیصد رہنے کا امکان ہے




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟