شہباز شریف کی سیاست چلے گی نواز شریف کی نہیں،شیخ رشید

پیر 01 اپریل 2024ء

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید دوبارہ ان ایکشن،بولے بہت پہلے کہا تھا کہ شہباز شریف کی سیاست چلے گی نواز شریف کی نہیں۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے 3 مقدمات کی 3، 3 نقول ہمیں فراہم کر دی گئی ہیں۔ہمارے خلاف 9 مئی کے 17 کیسز چل رہے ہیں، 11 کیسز انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ہیں، آئندہ سماعت پر بھی پیش ہوں گے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حکومت جنہوں نے چلانی ہے انہوں نے چلانی ہے، ہماری خاموشی رنگ لائے گی، ہم چاہتے ہیں کہ غریب کا چولہا جلے،پاکستان کو آگے جانا چاہیے، غریب کی حالت بہت خراب ہے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سیاست کی جگہ شہباز شریف نے لے لی ہے،بہت پہلے پیشگوئی کردی تھی کہ ن میں سے ش نکلے گی،اب شہباز شریف کی سیاست چلے گی نواز شریف کی نہیں سابق وفاقی وزیر نے مطالبہ کیا کہ 27 رمضان کو مقتدر حلقے غریب لوگوں کے لیے معافی کا اعلان کریں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات