چھ جج صاحبان کے خط پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

پیر 01 اپریل 2024ء

وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کہتے ہیں 6 جج صاحبان کے خط پر سیاست نہیں کرنی چاہیئے سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کو سربراہ انکوائری کمیشن مقرر کرنے پر منتخب وکلاء تنظیموں کے اظہارِ اعتماد کا خیر مقدم کرتے ہیں اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیے عدلیہ کی غیر جانبداری کے مظہر ہیں۔جبکہ خیبرپختون خوا بار کونسل، پنجاب بار کونسل اور اسلام آباد بار کونسل نے بھی کمیشن اور جسٹس تصدق جیلانی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ بار، ایبٹ آباد ہائی کورٹ بار، لاہور بار ایسوسی ایشن، ملتان ہائی کورٹ بار، بہاولپور ہائی کورٹ بار کا اظہارِ اعتماد مثبت پیش رفت ہے۔حکومت چاہتی ہے کہ سچائی قوم کے سامنے آئے تاکہ مستقبل میں ایسی شکایات پیدا نہ ہوں، شہباز شریف کی قیادت میں حکومت اور کابینہ عدلیہ کی آزادی کے اصول کی قائل ہیں۔ وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ حکومت اور کابینہ دستور میں طے کردہ ریاستی اختیارات کی تقسیم کے اصول کی قائل ہیں، عدلیہ کی آزادی اور معزز 6 جج صاحبان کے خط پر سیاست نہیں ہونی چاہیے




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا