سکولوں کے نصاب میں قرآن پاک کی تعلیم شامل کرنے کے حوالے سے انٹرا کورٹ اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ نے نمٹادی

هفته 30 مارچ 2024ء

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسکولوں کے نصاب میں ناظرہ قرآن شامل کرنے پر انٹرا کورٹ اپیل نمٹا دی۔ تفصیلات کے مطابق سکولوں کے نصاب میں قرآن پاک کی تعلیم شامل کرنے کے حوالے سے انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سنایا۔ فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے واضح کیا کہ وزارت تعلیم سے پوچھا کیا ایکٹ 2017ء کے تحت لازمی قرآنی تعلیم کو نصاب میں شامل کیا؟ بتایا گیا کہ قرآنی تعلیم کو نصاب میں شامل کر لیا گیا ہے۔ عدالت کے مطابق قومی نصاب کونسل سیکریٹریٹ نے ناظرہ قرآن اور قرآن پاک کے ترجمے کے لیے این او سی جاری کیے، اسلام آباد پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نجی تعلیمی اداروں کو بھی عمل درآمد کے لیے خطوط لکھے، وزارت تعلیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل نے کتابوں کے سات والیم بھی جمع کرائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق یہ کورسز اردو، انگریزی اور سندھی زبان میں طلبا کے لیے چھاپے گئے ہیں، گریڈ ون سے فائیو تک قرآن پاک کی تعلیم نصاب میں شامل کی گئی، گریڈ 6 سے 12 تک قرآن پاک کا ترجمہ نصاب میں شامل کیا گیا واضح رہے کہ سید مسعود حسن گیلانی نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں