کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

هفته 30 مارچ 2024ء

کسان کارڈ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر لگانے کا معاملہ،اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کسان کارڈ پر قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی تصویر لگانے کا معاملہ ایک شہری مشکور وکیل کی وساطت سے چیلنج کیا ہے،درخواست میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز، حکومت پنجاب اور نواز شریف کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پبلک فنڈز ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں ہو سکتے، کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ پنجاب حکومت کو نواز شریف کی تصویر والے کسان کارڈ جاری کرنے سے روکے، کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے پر آنے والے اخراجات نواز شریف سے وصول کیے جائیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ درخواست کے حتمی فیصلے تک کسان کارڈ کی پرنٹنگ روکنے کا حکم دے




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے