جے یو آئی نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بدھ 27 مارچ 2024ء

جمیعت علمائے اسلام کا عید الفطر کے بعدانتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان،ضمنی انتخابات کا بھی بائیکاٹ،سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے ویڈیو پیغام جاری کردیا سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا کوئی امیدوار ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لےگا۔ عوام کو قابل بنانا ہےکہ وہ ووٹ کوتحفظ دے سکیں۔ انھوں نے کہا کہ جے یو آئی نے 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کیا ہے، 2024 کے انتخابات میں عوام کے حق رائے دہی پر شب خون مارا گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ کم اور اسٹیبلشمنٹ کی زیادہ ہے، عوام کی طرف جانا ہوگا، انہیں اعتماد میں لینا ہوگا، عوام کو ووٹ کے حق کیلئے متحد کرنا ہوگا۔ قائد جےیوآئی نے عید کےبعد تحریک چلانے کااعلان کردیا، کہا فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے،25 اپریل کو پشین میں بڑاجلسہ کریں گے،2 مئی کو کراچی،9مئی کو پشاور میں عوامی اسمبلی ہوگی۔




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے