تربت ،پاک بحریہ کے بیس پر حملہ سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ،4 دہشتگرد ہلاک

منگل 26 مارچ 2024ء

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی تربت میں پاک بحریہ کی بیس پر حملہ کی کوشش ناکام بنا دی، بروقت اور موثر کارروائی سے بحریہ کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا، مسلح افواج کے مربوط اور موثر جواب سے چاروں دہشت گرد مارے گئے، ایف سی بلوچستان کے 24 سالہ سپاہی نعمان فرید بہادری سے لڑتے ہوئے شہید،، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی تربت میں پاک بحریہ کی بیس پر حملہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت اور موثر کارروائی سے بحریہ کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا، بحریہ کے اہلکاروں کی مدد کے لئے قریبی علاقے میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری اقدام کیا، مسلح افواج کے مربوط اور موثر جواب سے چاروں دہشت گرد مارے گئے، تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، ایف سی بلوچستان کے 24 سالہ سپاہی نعمان فرید بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، سپاہی نعمان مظفر گڑھ کے رہائشی تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، ترجمان کے مطابق مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں،،




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا