بانی پی ٹی آئی کو 4 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

پیر 25 مارچ 2024ء

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عدالت پیشی کے معاملے پر اہم پیش رفت ۔عدالت نےضمانت کی درخواستوں میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر تے ہوئے چار اپریل کو ویڈیو لنک یا ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔۔۔۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے پروڈکشن کی درخواستوں پر سماعت کی دوران سماعت عدالت نے جیل سپریٹنڈنٹ کو بانی پی ٹی آئی کو چار اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے عدالت پیشی کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی تھی گزشتہ سماعت پر عدالت نے وڈیو لنک کے ذریعے حاضری کا حکم دیا تھاجیل حکام کی جانب سے آج بھی بانی پی ٹی آئی کی وڈیو لنک حاضری نہیں لگوائی تھی گزشتہ سماعت پر وڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگوانے پر عدالت کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں