پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

پیر 25 مارچ 2024ء

پاکستان کرکٹ بورڈ نےفٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا،فٹنس کیمپ کاکول میں کل سے شروع ہوگا پی سی بی کےمطابق فزیکل فٹنس کیمپ کل سے8 اپریل تک جاری رہے گا جس میں 29 کھلاڑی شریک ہونگے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فٹنس کیمپ میں بابراعظم،محمد رضوان،صائم ایوب،فخرزمان، صاحبزادہ فرحان،حسیب اللہ اور سعود شکیل شامل ہیں۔ فٹنس کیمپ میں محمد حارث،سلمان علی آغا،اعظم خان، افتخار احمد،شاداب خان،عماد وسیم،اسامہ میر، محمد نواز اور مہران ممتاز، ابرار احمد،شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی اور حسن علی،محمد علی،زمان خان،وسیم جونیئر،عامر جمال اور حارث روف کو شامل کیا گیا، حال ہی میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے والےفاسٹ بولر محمد عامرکو بھی فٹنس کیمپ کا حصہ بنایا گیا ہے ،جبکہ پی ایس ایل کے بہترین بیٹر عثمان خان اور ایمرجنگ پلیئر عرفان خان نیازی کو بھی شامل کیا گیا ہے




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی