عمران کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش

جمعه 02 دسمبر 2022ء

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کردی۔ لاہور میں پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ ہم ڈیفالٹ کی طرف جارہے ہیں، ترسیلات زر گرنا شروع ہوگئے ہین، ہمارے دور میں قرضے واپس نہ کرنے کا خطرہ 5 فیصد تھا، اب 100 فیصد ہوگیا ہے، سرمایہ کاروں کو ان کے اوپر اعتماد نہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ محصولات میں کمی ہو رہی ہے چیئرمین پی ٹی آئی کاکہنا تھاکہ انتخابات کی طرف نہیں جائیں گے تو ملک میں استحکام نہیں آئے گا، اسمبلیوں کی تحلیل کے فیصلے کے پیچھے پاکستان ہے، پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑتے ہیں تو 66 فیصد پاکستان میں الیکشن ہوگا۔ حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ یہ ہمارے ساتھ بیٹھیں، بات کریں اور عام انتخابات کی تاریخ دیں یا پھر ہم اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے، آپ کو موقع دے سکتے ہیں کہ ہمیں بتائیں کیا آپ چاہتے ہیں، 66 فیصد پاکستان میں الیکشن ہوں اورآپ مرکز میں بیٹھے رہیں، ہم نے بڑی کوشش کی، یہ الیکشن کا نام نہیں لیتے، یہ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں۔ عمران خان نےکہا کہ آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو نااہل کرو اور جیل میں ڈالو، اسمبلی میں بیٹھ کر ان لوگوں نے اپنے کیسز ختم کرالیے ہیں۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا