افغانستان سے پاکستانی فورسز پر دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ویڈیو لیک

اتوار 24 مارچ 2024ء

دہشتگردی کے لئے افغان سرزمین استعمال ہونے کامعاملہ، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پرحملوں کے لیے منصوبہ بندی کی ویڈیو لیک ہو گئی۔ویڈیو افغانستان کے علاقے ڈانگرالگد کی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی لیک ویڈیو افغانستان کے علاقے ڈانگرالگد کی ہے ویڈیو میں تحریکِ طالبان افغانستان کا لیڈر یحییٰ حافظ گل بہادر نظر آ رہا ہے۔جس کاتعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے،مذکورہ دہشتگرد کمانڈر دیگر دہشتگردوں کو حملوں کے حوالے سے ہدایات دے رہا ہے ویڈیو میں واضح طور سنا جا سکتا ہے کہ دہشتگرد کہہ رہے ییں کہ ہم پاکستان سے بدلہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن ویڈیو میں کئی گئی منصوبہ بندی کے مطابق 6 راکٹ چلانے والے اور 6 معاونین ہوں گے، یہ سب مجاہدین امیر المومنین شیخ عباد اللّٰہ کے احکامات پر تیار ہیں۔ویڈیو میں دہشت گرد پاکستان کے خلاف لڑنے پر رضامندی ظاہر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ دوسری جانب افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے اس ویڈیو پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے جبکہ پاکستان نے افغان عبوری حکومت کو افغانستان سے دہشت گردی کے واضح ثبوت بھی دیے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کا مطالبہ رہا ہے کہ کابل حکومت دہشت گردوں کو اپنی سر زمین استعمال نہ کرنے دے۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
گدھا بازیاب،چور گرفتار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے