اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا

اتوار 24 مارچ 2024ء

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے تحریکِ انصاف کو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جلسے کی درخواست پی ٹی آئی کے ریجنل صدر عامر مسعود مغل نے دی تھی اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو 2 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے امن و امان کی صورتِ حال کو جواز بنا کر اجازت نہیں دی جس کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما عامر مسعود مغل نے دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عامر مغل کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں بھی جلسے کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے تو حکومت میں رہنے کا جواز نہیں




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔