اپنی سرزمین پر دہشتگرد کارروائیاں برداشت نہیں کریں گے،افغانستان کو کئی بات ثبوت دے چکے،ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 21 مارچ 2024ء

پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان کو متعدد بار دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق ثبوت فراہم کیے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے افغانستان میں دہشت گرد گروپ کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی میں افغانستان کی شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ افغانستان کو متعدد بار دہشتگردوں کی موجودگی کے ثبوت دئیے۔ اپنی سرزمین پر دہشت گرد کارروائیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ 18 مارچ کو خفیہ اطلاعات پر ٹی ٹی پی اور گل بہادر گروپ کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق افغان سرحد پر امن ہے۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ مشترکہ طور پر سرحدی اور دیگر معاملات حل کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں اسپتالوں پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا بربریت سے کم نہیں۔ بے گناہ افراد،شہری آبادی کو نشانہ بنانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ دفترخارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکی14 سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کر چکا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ کشمیر یوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔مسئلہ کے حل تک پاکستان کشمیر یوں کی سیاسی ،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد برگر کی قیمت سات سو ڈالر ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی