پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،ایک دہشتگرد ہلاک ،دو زخمی

جمعرات 21 مارچ 2024ء

سیکورٹی فورسز کا ضلع پنجگور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، آپریشن کے نتیجے میں دہشت گرد چاکر لیاقت مارا گیا جبکہ دو دہشت گرد زخمی، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع پنجگور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں پتہ لگایا، آپریشن کے نتیجے میں دہشت گرد چاکر لیاقت مارا گیا جبکہ دو دہشت گرد زخمی ہو گئے، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں،،




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے