امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات،غزہ کی صورتحال پر بات چیت

جمعرات 21 مارچ 2024ء

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ،خطے کی مجموعی صورتحال اور غزہ کے حوالے سے تبادلہ خیال بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کی جدہ میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر ہونے والی پیش رفت بالخصوص غزہ پر تبادلہ خیال کیا گیا میڈیا کے مطابق ملاقات میں غزہ میں فوجی کارروائیوں کو روکنے اور اس کی سلامتی اور انسانی ہمدردی سے متعلق کوششوں پر بھی بات کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے شعبوں اور باہمی دلچسپی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔ میڈیا کے مطابق ملاقات میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، امریکا میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور دیگر امریکی وفد بھی موجود تھا




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف