صدر مملکت نے جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی،نوٹیفیکشن جاری

بدھ 20 مارچ 2024ء

صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی کو برطرف کرنےکی منظوری دے دی، وزارت قانون نے مظاہر علی اکبر نقوی کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا مظاہر علی اکبر نقوی کو سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے کے نتیجے میں برطرف کیا گیا، وزارت قانون کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر علی اکبر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا،مظاہر علی اکبر نقوی کی برطرفی 10 جنوری 2024 سے ہوگی، وزارت قانون نے مظاہر علی اکبر نقوی کے استعفے کی منظوری کا 11 جنوری کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا،مظاہر علی اکبر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں کو بھجوادیا گیا۔




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گدھا بازیاب،چور گرفتار
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔