جعلی چیئرمین نیب اور اس کا بھائی گرفتار

پیر 18 مارچ 2024ء

لاہور کے انٹیلی جنس ونگ نے خود کو چیئرمین نیب بتانے والے جعلساز اور اسکے ساتھی کو گرفتار کر لیا ترجمان نیب کے مطابق دونوں ملزمان شہریوں کو نیب کے سینئر افسر بن کر بلیک میل کرتے تھے اورمذکورہ ملزمان کے خلاف شکایات آنے پر انٹیلی جنس ونگ نے ان کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ ملزمان سگے بھائی ہیں جو منصوبہ بندی سے ٹارگٹ کو ڈرا کر پیسے بٹورتے تھے۔ ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے تھانہ چوہنگ پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گدھا بازیاب،چور گرفتار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد