گیس نرخوں میں اضافے کی درخواست،اوگرا اتھارٹی کل سماعت کرے گی

اتوار 17 مارچ 2024ء

سوئی سدرن گیس کمپنی نے یکم جولائی 2024ء سے گیس کے نرخوں میں اضافے کےلئے درخواست دے دی، گیس کی قیمت میں 274 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست پر کل کراچی میں سماعت کرے گا جبکہ اوگرا کی جانب سے درخواست پر 20 مارچ کو کوئٹہ میں بھی سماعت کی جائے گی۔سوئی سدرن نے نئی اوسط گیس قیمت 1740.80 روپے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست کے مطابق سوئی سدرن نے 79 ارب 63 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔ مقامی گیس کی مد میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 56 ارب 69 کروڑ روپے جبکہ آر ایل این جی کے شارٹ فال کا تخمینہ 22 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا گیا ہے




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔