موسمیاتی تبدیلی کیس،سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبوں سے رپورٹ طلب کرلی

هفته 16 مارچ 2024ء

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کیس،سپریم کورٹ نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج اور اقدامات پر وفاق اور تمام صوبوں سے رپورٹ طلب کرلی اور اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، عدالت نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج اور اقدامات پر وفاق اور تمام صوبوں سے رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے کہا گلوبل کلائمیٹ رسک انڈیکس کے مطابق پاکستان پانچواں سب سے زیادہ ماحولیاتی خطرات کا شکار ملک ہے پاکستان کو آفات کے خطرے کے بھی سامنا ہے،قدرتی آفات کے خطرے پر 194 ممالک میں پاکستان 23 ویں نمبر پر ہے،موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اعدادوشمار خطرناک ہیں، اعدادوشمار موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں، پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کا سبب بننے میں بنیادی شراکت دار نہیں،اس کے باوجود موسمیاتی تبدیلی کے نتائج کو تسلیم کرنا اور ان کا مقابلہ کرنا ناگزیر ہے،2022کا سیلاب موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا پریشان کن ثبوت ہے، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا اور تمام صوبوں کے ایڈوکیٹ جنرلز کو بھی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے تمام فریقین کو 21 مارچ کیلئے نوٹس جاری کر دیا، سپریم کورٹ نے پرائیویٹ ایکسپرٹس سے بھی معاونت لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے حماد نقی خان اور عابد سلہری کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کردیے۔




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔