پاک امریکہ تعلقات،امریکی ایوان نمائندگان خارجہ امور خارجہ سب کمیٹی کا اجلاس طلب،ڈونلڈ لو بھی مدعو

جمعرات 14 مارچ 2024ء

پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل پر غور کیلئے امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور سب کمیٹی کا اجلاس بیس مارچ کو طلب ، ڈونلڈ لو کو بھی طلب کیا گیا بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی نے مشرق وسطیٰ ، افریقہ اور وسطی ایشیا سے متعلق اپنی ذیلی کمیٹی کو پاکستان امریکہ تعلقات کے مستقبل پر 20 مارچ کو ایک خصوصی سماعت کی ہدایت کی ہے امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹک اور ری پبلیکن دونوں ممبران اس اجلاس میں شریک ہوں گے اور پاکستان میں 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد نئی جمہوری حکومت کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ میں مزید بہتری اور گرمجوشی کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا کمیٹی اجلاس میں سائفر ایشو کے حوالے سے جاری مباحثے کو منطقی انجام تک پہنچا کر آگے بڑھنے کیلئے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کو بھی بطور گواہ اس سماعت میں مدعو کیا گیا ہے تاکہ نومنتخب جمہوری حکومت کے ساتھ تعلقات کی نئی شروعات سے پہلے کے معاملات کو باضابطہ طور پر نمٹا دیا جائے، امریکی محکمہ خارجہ کی نیوز بریفنگز کے دوران سائفر ایشو متعدد بار اٹھایا گیا لیکن امریکی محکمہ خارجہ مسلسل ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتا رہا ہے ، مسٹر لو کو اس سماعت میں مدعو کر کے محکمہ خارجہ کو اپنے موقف کی آفیشل وضاحت کا موقع فراہم کرنا تنازع باضابطہ طور پر نمٹا کر آگے بڑھنے کی خواہش کا عکاس ہے۔ واضح رہے کہ اجلاس بانی پی ٹی آئی عمران خان کے گھڑے گئے جھوٹے سائفر بیانیہ کے منطقی انجام کا نادر موقع بن سکتا،امریکی ایوان نمائندگان کمیٹی میں سائفر تنازع کے باضابطہ حل سے نئی شہباز حکومت کے لیے پاک امریکہ تعلقات کی نئی مستحکم بنیاد رکھنا ممکن ہو گا




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔