روس صدارتی انتخابات،تین روزہ پولنگ کل شروع ہوگی،ولادیمیر پیوٹن کی پوزیشن مضبوط

جمعرات 14 مارچ 2024ء

روس صدارتی انتخابات، کل سے تین روزہ پولنگ کا آغاز ہوگا، 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا ، ولادیمیر پیوٹن مزید 6 سال صدارت کےلئے مضبوط امیدوار میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے آٹھویں صدارتی انتخابات کےلئے پولنگ 15 مارچ کو شروع ہوگی جو 17 مارچ تک جاری رہے گی،صدارت کےلئے چار امیدوار مقابلہ کریں گے جن میں سے دیگر 3 روسی ایوان زیریں (ڈوما )کے اراکین نکولائی خریطونوف، لیانید سُولوستکی اور ویلدیسلوف داونکوف ہیں اور چوتھے امیدوار موجودہ صدر ولادیمیر پیوٹن ہیں۔جبکہ صدر بننے کے خواہشمند الیکسی نوالنی پراسرار موت کا شکار ہوچکے ہیں اور دو کے کاغذات مسترد کردیے گئے صدارتی انتخابات سے قبل ہونے والے مختلف سروے کے مطابق ولادیمیر پیوٹن ہی دوبارہ صدر بنیں گے، صدر پیوٹن نے ووٹنگ سے ایک روز پہلے پیغام میں کہا کہ یہ ملک میں انتہائی اہم الیکشن ہیں۔ اس کے نتائج آئندہ برسوں میں روس کی ترقی پر براہ راست نتائج مرتب کریں گے۔ یاد رہے کہ پیوٹن کو سابق سوویت لیڈر بورس یلسن نے 1999 میں نائب صدر مقرر کیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے سن 2000 سے 2008 تک دوبار صدارت اور پھر سن 2012 تک وزارت عظمیٰ سنبھالی۔ 2012 میں وہ تیسری بار اور سن 2018 میں چوتھی بار صدر بنے تھے۔آئینی طور پر انہیں مزید دو بار صدر بننے کی اجازت ہے




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام