وزیراعظم کا یوٹیلیٹی سٹور کا دورہ

بدھ 13 مارچ 2024ء

وزیراعظم شہباز شریف کا یوٹیلیٹی سٹور کا دورہ،رمضان پیکج کی فراہمی کے امور کا جائزہ لیا ،کہا ہے کہ آٹے، گھی اور دیگر اشیاء کی کوالٹی چیک ہوگی اور کوتاہی پر کارروائی ہوگی۔ اسلام آباد میں یوٹیلٹی اسٹورز کا دورے کے موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رمضان میں یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت 100روپے کم کی گئی ہے جبکہ دال اور دیگر اشیاء پر قیمت میں 30 فیصد کمی کی گئی ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز کے 300 یونٹس کے ساتھ 1200 موبائل یونٹس بھی قائم کیے گئے ہیں، بی آئی ایس پی کے تحت رجسٹرڈ افراد کو اشیاء کم قیمت میں دستیاب ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 4 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بی آئی ایس پی کے تحت اضافی 2 ہزار روپے دیے جارہے ہیں۔ رمضان میں حکومت دیگر اداروں کے ساتھ مل کر عوام کو ریلیف دے گی




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان برگر کی قیمت سات سو ڈالر
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار