انیس رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پیر 11 مارچ 2024ء

انیس رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ اراکین سے حلف لیا وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی، صدر آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔ وفاقی کابینہ کےلئے حلف اٹھانے والوں میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خالد مقبول صدیقی، شزا فاطمہ، محسن نقوی، امیر مقام اور دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حلف اٹھانے والوں میں چوہدری سالک حسین، ریاض پیر زادہ، رانا تنویر اور جام کمال شامل ہیں۔ اویس لغاری، عطااللہ تارڑ، قیصر شیخ، اسحاق ڈار، مصدق ملک، محمد اورنگزیب اور احد چیمہ بھی وفاقی وزراء میں شامل ہیں حلف اٹھانے میں اعظم نذیر تارڑ اور شزا فاطمہ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا