پاکستان میں پہلی بار ایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اور لبلبہ ٹرانسپلانٹ کا تجربہ کامیاب

جمعرات 07 مارچ 2024ء

پاکستان میں پہلی بار ایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اور لبلبہ ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ، تفصیلات کے مطابق لیور ٹرانسپلانٹ اور لبلبے کی پیوند کاری پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور میں کی گئی۔ انسٹیٹیوٹ لاہور کے ڈین ڈاکٹر فیصل سعود ڈار نے گفتگو کے دوران کہا کہ راولپنڈی کے برین ڈیڈ مریض کے اعضاء سے 7 افراد کی جان بچائی گئی ہے۔ ڈاکٹر فیصل سعود کے مطابق 32 سال کے عزیر بن یاسین کا جگر ایک بچے اور جوان شخص میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا، جبکہ عزیر کا عطیہ کردہ لبلبہ ٹائپ ون ڈائبٹیز کے مریض میں ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا۔ ڈاکٹر فیصل سعود ڈار کے مطابق عزیر بن یاسین کےاعضاء بشمول جگر، لبلبہ، گردے اور آنکھیں اتوار کی رات نکالے گئے، عطیہ کردہ آنکھیں اور گردے راولپنڈی کے 4 مریضوں میں ٹرانسپلانٹ کر دیئے گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص کے عطیہ کردہ اعضاء سے 7 سے 10 لوگوں کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا