اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج کرنے کا اعلان

پیر 04 مارچ 2024ء

ملک میں شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کا انٹرا پارٹی الیکشن کی تاریخ میں ایک نیا سیاہ باب،صرف 940 ووٹ کاسٹ ہوئے ،پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماء اکبر ایس بابر نے انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے کا اعلان کردیا پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماء اکبر ایس بابر کی۔جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ساڑھے اٹھ لاکھ (850,000) پی ٹی آئی ممبران میں سے نو سو چالیس (940)، یعنی صفر اعشاریہ ایک ایک یا 0.11 فیصد پی ٹی آئی ممبران نے حالیہ انڑا پارٹی الیکشن میں ووٹ ڈالا۔اب آپ ہی بتائیں انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر اس فراڈ کو کیسے تسلیم کریں۔ اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ کل مورخہ 5 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تازہ ترین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کیا جائے گا۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا