صدارتی انتخاب،5 امیدوار سامنے آگئے

هفته 02 مارچ 2024ء

صدارتی انتحابات امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ۔پیپلزپارٹی کی جانب سے آصف علی زردای اور سنی اتحاد کونسل نے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ان کے علاوہ تین آزاد امیدواروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ صدارتی امیدوار کے درمیان پنجہ آزمائی کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے بطور پرائزیڈنگ آفیسر پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف علی زردای سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی سمیت تین آزاد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے سلیم مانڈوی والا اور فاروق ایچ نائیک نے صدارتی امیدوار آصف علی زردای کی کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب عمرُایوب،عامر ڈوگر،علی محمد خان اور لطیف کھوسہ نے محمود خان اچکزئی کے کاغذات جمع کروانے پہنچے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرائزنڈنگ آفیسر چیف جسٹس عامر فاروق کے پاس تین آزاد امیدواروں نے بھی کاغذات جمع کروا دیے۔ کاغذات نامزدگی کی وصولی کے دوران پرائزیڈنگ آفیسر کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ سے دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔لطیف کھوسہ پرائزیڈنگ آفیسر سے مکالمہ کرتے ہوئے بولے ہم تو سمجھ رہے تھے چیمبر میں بلا کر چائے پلائیں گیے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا وہ بھی آپکو پلا دیں گیے۔عمرایوب اور علی محمد خان آج پہلی مرتبہ اس عدالت میں آئے ہیں،چیف جسٹس عامرُفاروق نے استفسار کیا کہ کھوسہ صاحب آپ اپنا پورا نام کیا لکھتے ہیں؟لطیف کھوسہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا پارٹی تو بہت زور دیتی کہ اب نام کے ساتھ سردار لکھا کروں۔جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا آپ کو ضرور لکھنا چاہیے۔ صدارتی الیکشن کے لیے پریذائیڈنگ افسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری دن تھا جو دن بارہ بجے تک کا وقت تھا ،الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کو پریذائیڈنگ افسر مقررہیں ،اسلام ہائیکورٹ میں صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی سیکرٹری ٹو چیف جسٹس نور مرزا سے وصول کیے گئے




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا