صدارتی انتخاب میں حصہ لینا محمود اچکزئی کا حق ہے ،خورشید شاہ

هفته 02 مارچ 2024ء

پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء خورشید شاہ کہتے ہیں وزارت عظمیٰ کےلئے شہباز شریف کی حمایت طے شدہ ہے، جبکہ صدارتی انتخاب میں حصہ لینا محمود اچکزئی کا حق ہے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی کےلئے بانی پی ٹی آئی نے جو الفاظ استعمال کئے تھے ہمیں کیا اعتراض ہو سکتا ہے،صدارتی انتخاب میں حصہ لینا محمود اچکزئی کا حق ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں مفاہمت کا راستہ اختیار کرنا چاہیئے پیپلز پارٹی یہی چاہتی ہے،ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ان شاءاللہ مولانا صدارت کا ووٹ دیں گے پیپلز پارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ہم نے ایم کیو ایم سمیت سب کو مفاہمت کا سلوگن دیا ہےہماری کوشش ہے کہ عزت و احترام کا تختہ قائم رہے




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات