نواز شریف کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

جمعه 01 مارچ 2024ء

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،حکومت سازی میں ساتھ چلنے کی دعوت دے دی تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں احسن اقبال، اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ سعد رفیق اور مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے قائدین کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے گلے شکوے کیے اور تحفظات سے آگاہ کیا دوسری طرف ن لیگی قائد نے جے یو آئی سربراہ سے حکومت سازی میں مدد کی درخواست بھی کی ہے،تاہم فی الوقت جے یو آئی کے سربراہ کے جواب کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ